جرأت و بہادری کا مظاہرہ کرنے اور قوم کیلئے شاندار خدمات کے اعتراف کے طور پر پاک فوج کے افسران اور جوانوں کو فوجی اعزازات سے نوازا گیا

22

راولپنڈی،18مئی  (اے پی پی):جرأت و بہادری کا مظاہرہ کرنے اور قوم کے لئے شاندار  خدمات کے اعتراف کے طور پر پاک فوج کے افسران اور جوانوں کو فوجی اعزازات سے نوازا گیا ہے۔ اعزازات عطا کرنے کی تقریب جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں ہوئی۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آپریشنز کے دوران جرات و بہادری کا مظاہرہ کرنے اور قوم کے لئے شاندار خدمات انجام دینے پر فوجی افسران اور جوانوں کو فوجی اعزازات سے نوازا۔ تقریب میں شہدا کے اہل خانہ نے بھی شرکت کی۔

 48 افسران کو ستارہ امتیاز (ملٹری) سے نوازا گیا جبکہ 7 افسران، 3 جونیئر کمیشنڈ آفیسرز (JCOs) اور 30 ​​سپاہیوں کو تمغہ بسالت سے نوازا گیا۔ شہداء کے تمغے ان کے اہل خانہ نے وصول کئے۔ تقریب میں اعلیٰ فوجی افسران اور ایوارڈز حاصل کرنے والوں کے اہل خانہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔