ملتان، 21 مئی (اے پی پی ):لاثانی کالونی نزد ہیڈ نوبہار میں گھر میں لگی آ گ پر قابو پا لیا گیا ہے ، آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی جس کی اطلاع پر ریسکیو کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچی ، آگ لگنے سے کوئی شخص زخمی نہیں ہوا ہے ، آگ گھر کے دو کمروں میں فرنیچر وغیرہ اور گھر کے سامان میں لگی، ریسکیو کے مطابق آگ پر مکمل قابو پا لیا گیا ہے۔











