مری؛ چیف آفیسرمیونسپل کارپوریشن ضیاء اللہ  نے اسلامی خطاطی اور روحانیت پر مبنی نمائش کا افتتاح کر دیا

22

مری، 22 مئی   (اے پی پی ):  چیف آفیسرمیونسپل کارپوریشن   ضیاء اللہ نے مری آرٹس کونسل اور ویسکو پی کے   زیر اہتمام اسلامی خطاطی اور روحانیت پر مبنی نمائش کا افتتاح کر دیا۔ نمائش میں راولپنڈی اور مری سے تعلق رکھنے والے نوجوان فنکاروں لاریب اسحاق، ظل ہما، عمارہ افشین، حاجرہ ندیم، جنید رضا، تسبیحہ ریحان اور سارہ نوشین کے فن پاروں کو پیش کیا گیا۔

اس موقع پر چیف ایگزیکٹو آفیسر ویسکو پی کے میاں افضل جاوید نے کہا کہ نمائش کا مقصد نوجوانوں کو ملکی سطح پر پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے۔انہوں  نے کہا کہ نوجوان ہمارا بہترین سرمایہ ہیں اور ان کے فن کو دنیا کے سامنے لے کر آنا قومی اداروں کا اولین فریضہ ہے، مری آرٹس کونسل میں آج کی نمائش اسی مقصد کی عکاسی ہے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر مری آرٹس کونسل محمد شکور نے اس عزم کا اظہار کیا کہ آرٹس کونسل نوجوانوں کو پروموٹ کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر مری آرٹس کونسل انعم خالد نے پروگرام کی نظامت کے فرائض سر انجام دئے۔

 اس موقع پرسب انسپکٹر ٹریفک پولیس حسین، ٹی ایم او مری کے اہلکار سول ڈیفنس کے اہلکاروں سمیت اسحاق خان، وجاہت علی ایف جی سکول، نعمان شعیب عباسی،محمد جنید،عقید جہانگیر،ذیشان علی حیدر، میڈیا کے نمائندگان، مقامی  لوگوں اور سیاحوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔تقریب کے اختتام پر تمام شرکاء میں سرٹیفیکیٹ بھی تقسیم کیے گئے۔

سورس:وی  این ایس،  مری