رینالہ خورد؛اندرون شہر سے گزرنے والی نہر میں شگاف، پانی ملحقہ آبادیوں میں داخل ہوگیا

12

 

رینالہ خورد،23مئی(اےپی پی): اندرون شہر رینالہ خوردسے گزرنے والی نہرٹوایل میں شگاف پڑھ گیا، جس سے نہری پانی قریبی آبادیوں گورنمنٹ ہاوسنگ سکیم اور انوارشہید کالونی میں داخل ہوگیا ہے۔بارش کے باعث امدادی کاموں اور شگاف پر کرنے میں مشکلات کاسامناکرناپڑرہاہے۔

 اطلاع ملتے ہی اسسٹنٹ کمشنر قمر محمود منج اور ڈی ایس پی پولیس رینالہ خورد سرکل ظفر ڈوگرموقع پر پہنچ گئے ہیں اور شگاف پر کرنے کے لیے کام شروع کردیاگیاہے۔