چترال:  بوندا باندی اور ہواؤں سے موسم خوشگوار ہوگیا

35

چترال،23 مئی(اے پی پی ): چترال میں  بوندا باندی اور ہواؤں سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔ ٹھنڈی ہوائیں چلتے  ہی   بالائی علاقوں میں لوگوں نے ایک بار پھر گرم کپڑے پہننا شروع  کر دیئے  ہیں ۔ پہاڑوں کی چوٹیوں پر برف باری سے جب تیز ہوائیں ٹکراتی ہیں تو نیچے آکر یہ ہوائیں ماحول کو مزید ٹھنڈا کر دیتی  ہیں ۔ چترال کی خوبصورتی اور ٹھنڈے موسم سے لطف اندوز ہونے کیلئے کثیر تعداد میں سیاح بھی چترال کا رح کرتے ہیں۔