جیکب آباد؛23    سے 29 مئی     تک جاری رہنے والی انسداد پولیو مہم کا افتتاح کر دیا  گیا

34

 جیکب آباد، 23 مئی  (اے پی پی ):ایم پی اے میر عابد سندرانی نے  کندھ کوٹ جبکہ ایم پی اے حاجی عبدالرؤف کوسو نے  کشمور  میں بچوں کو  پولیو کے قطرے پلا کر  مہم کا آغاز  کر دیا ہے ۔   اس موقع پر ڈپٹی  کمشنر کشمور منور علی مٹھیانی ڈی ایچ او احسان اکبر دہانی ڈسٹرکٹ ھیلت کمیونیکشن آفیسر بشیر احمد چاچڑ ڈاکٹر محمد موسی این  اسٹاپ اور دیگر آفیسران بھی وہاں موجود تھے۔

اس موقع پر   پولیو فوکل پرسن نے بتایا کہ  پولیو کے دوران 317077  بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلانے کا ٹارگیٹ مقرر کیا گیا ہے جس کیلئے 834 موبائل ٹیمیں 50 ٹرانزٹ ٹیمیں 56 مقررہ ٹیمیں  پانچ سال کی عمر تک بچوں کے گھر گھر جاکر  پولیو سے بچائو کے قطرے پلائیں گے جبکہ 66 یو سی ایم او اور 06 تعلقہ آفیسر مہم کی نگرانی کریں گے۔