جوھرآباد، 23 مئی (اے پی پی ):دیہی مرکز صحت مٹھہ ٹوانہ کے قریب ہائی ایس وین اور ٹریکٹرٹرالی میں ہولناک تصادم سے ایک بچی جانبحق جبکہ 2کمسن بچیاں اور5خواتین شدید زخمی ہو گئی ہیں ۔زخمیوں میں 50سالہ صغیراں، 30سالہ سمیرا، 26سالہ عابدہ،12سالہ انسا،16 سالہ طیبہ، 16 سالہ رخسانہ اور 38 سالہ صائمہ زوجہ عمر شامل ہیں جنہیں ڈی ایچ کیو ہسپتال جوہر آباد منتقل کر دیا گیا ہے ، پانچ زخمیوں کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے ۔











