چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی کا ضلع چمن کا دورہ

21

چمن، 25 مئی  (اے پی پی ):چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی  نے  ضلع چمن کا دورہ کیا ۔ ڈپٹی کمشنر   کیپٹن (ر) جمعہ داد خان مندوخیل اورکمشنر کوئٹہ سہیل الرحمان  نے ان کا استقبال کیا۔ ڈپٹی کمشنر چمن کیپٹن(ر)جمعہ داد خان مندوخیل نے نئے ڈسٹرکٹ چمن کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی   نے  نئے ڈی ایچ کیو ہسپتال سمیت چمن پاک افغان بارڈر کا دورہ  کی۔

چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی نے انسداد پولیو اور بلدیاتی انتخابات کے تیاریوں کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی ۔ ڈی سی چمن  نے  اجلاس کو تفصیلی بریفنگ دی  اور  بتایا کہ انسداد پولیو مہم میں 84 ہزار بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔چیف سیکرٹری نے  کمشنر کو پولیو مہم کے نگرانی کی ہدایت کی اور کہا کہ  ڈپٹی کمشنر   انکاری والدین کو راضی  کریں ۔انہوں نے کہا کہ علماء کرام، قبائلی عمائدین اور مقامی انتظامیہ کو انسداد پولیو مہم میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا،پولیو کو صوبے سے پاک کرنا ہوگا۔

چیف سیکرٹری بلوچستان  نے  بلدیاتی انتخابات کو پرامن ماحول میں منعقد کرنے کی بھی  ہدایت کی  اور کہا کہ ضلعی انتظامیہ بلدیاتی انتخابات میں مکمل طور پر غیر جانبدار رہیں۔

 چیف سیکرٹری بلوچستان نے  پاک افغان بارڈر اور باب دوستی گیٹ کا بھی دورہ کیا اور بارڈر کے دونوں طرف سے آنے والے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کی ہدایت کی ۔انہوں نے کہا کہ تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کو آپس میں مضبوط روابط اور تعاون قائم کرے۔

چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی نے  ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال چمن کا دورہ کیا ۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت عوام کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا رہے ہیں۔

چیف سیکرٹری  نے بچوں کی روٹین ایمیونائزیشن پر توجہ دینے کی ہدایت کی ۔ آخر میں ڈپٹی کمشنر چمن جمعہ داد خان مندوخیل نے چیف سکریٹری کو چمن کا شیلڈ پیش کیا

صوبائی کوآرڈینیٹر ای او سی حمیداللہ ناصر ، ڈی جی ہیلتھ محمد نور قاضی، صوبائی سربراہ ڈبلیو ایچ او ڈاکٹر مختیار بھی ان کے ہمراہ تھے ۔