اٹک؛پولیس وین حادثے کا شکار، دو پولیس اہلکار شہید، 37زخمی ہو گئے

50

 ترجمان اٹک پولیس کے مطابق ملکی حالات کے پیش نظر قیام امن کیلئے پولیس ملازمین کو لے کر آنے والی وین تھانہ بسال کی حدود میں حادثے کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں ضلع سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے اہلکار جاوید اور ضلع فیصل آباد کے مدثر عباس موقع پر شہید ہو گئے جبکہ 37پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں جنہیں ریسکیو 1122کے عملہ نے فوری طور پر ریسکیو کرکے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال جنڈ پہنچایا جن میں سے دو شدید زخمیوں کو اسفندیار شہید ڈسٹرکٹ ہسپتال اٹک ریفر کر دیا گیا، حادثے کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او عارف شہباز خان وزیر سینئر افسران کے ہمراہ جائے حادثہ پر پہنچ گئے اور ریسکیو عمل اپنی نگرانی میں مکمل کرایا اور تمام زخمیوں کو بہترین طبی امداد کی ہدایات کیں۔

 ڈی پی او اٹک نے شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کے لواحقین سے دلی تعزیت اور افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔