ملتان، 26 مئی ( اےپی پی): سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن علی جان خان نے نشتر میڈیکل یونیورسٹی کا دورہ کیا۔ وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد نے ان کا استقبال کیا۔ سیکرٹری صحت پنجاب کچھ دیر وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی میں ٹھہرے جہاں وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد اور پرنسپل نشتر میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر افتخار حسین نے انہیں نشتر میڈیکل یونیورسٹی سے متعلقہ مختلف امورز بارے بریفننگ دی۔ ایم ایس نشتر ہسپتال ملتان ڈاکٹر عامر قیوم خان سمیت دیگر انتظامی افسران بھی اس موقع پر وہاں موجود تھے۔سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن علی جان خان نے بعد ازاں جنرل آپریشن تھیٹر، نشتر لیبر روم، بلڈ بینک اور شعبہ حادثات کا دورہ کیا اور مریضوں کے لیے دستیاب طبی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے مذکورہ شعبوں میں داخل مریضوں کی عیادت کی اور ان کے لواحقین سے بھی طبی سہولیات کی فراہمی بارے آگاہی حاصل کی۔ سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن علی جان خان نے نشتر میڈیکل یونیورسٹی میں تعلیمی و تدریسی سرگرمیوں سمیت مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد کو یونیورسٹی سے متعلقہ تمام تر امورر بارے ہر ممکن تعاون کی یقین دھانی کرائی۔











