ابھی تک ساڑھے پانچ ہزار عازمین حج کو ٹریننگ دے چکے ہیں ، ڈائریکٹر حج ریحان عباس کھوکھر

20

 

لاہور26مئی ( اے پی پی ) وزارت مذہبی امور کے زیر اہتمام 5روزہ حج تربیتی ورکشاپ کا انعقاد جمعرات کے روزالحمرا ہال میں کیا گیا جس کی صدارت ڈائریکٹر حج  ریحان عباس کھوکھرنے کی، تربیتی ورکشاپ 26،27  ،30،31مئی اور یکم جون تک جاری رہے گی ۔اس موقع پرڈائریکٹر حج ریحان عباس کھوکھر نے تربیتی ورکشاپ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ابھی تک ساڑھے پانچ ہزار عازمین حج کو ٹریننگ دے چکے ہیں۔