پاکستانی عازمین تین سال بعد فریضہ حج ادا کریں گے،ڈائریکٹر حج ریحان عباس کھوکھر

8

لاہور26,مئی ( اے پی پی ) :وزارت مذہبی امور کے زیر اہتمام 5روزہ حج تربیتی ورکشاپ کا انعقاد جمعرات کے روزالحمرا ہال میں کیا گیا جس کی صدارت ڈائریکٹر حج  ریحان عباس کھوکھرنے کی، تربیتی ورکشاپ 26،27  ،30،31مئی اور یکم جون تک جاری رہے گی ۔اس موقع پرڈائریکٹر حج ریحان عباس کھوکھر نے تربیتی ورکشاپ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حج ایک مذہبی فریضہ ہے جس کی ادائیگی کیلئے ہمیں مکمل احتیاط برتنی چاہیے ,پاکستانی عازمین تین سال بعد فریضہ حج ادا کریں گے۔