ملتان؛آر پی او رفعت مختار راجہ کی زیرصدارت ڈی پی او آفس خانیوال میں پولیس دربار کا انعقاد

24

ملتان، 28 مئی (اے پی پی ): ریجنل پولیس آفیسر رفعت مختار راجہ کی زیرصدارت ڈی پی او آفس خانیوال میں پولیس دربار کا انعقاد کیا گیا۔ڈی پی او سید ندیم عباس بھی ہمراہ موجود تھے اور پولیس دربار میں ضلعی پولیس، ایلیٹ فورس، لیڈیز پولیس، ٹریفک پولیس، پٹرولینگ پولیس سی ٹی ڈی اور سپیشل برانچ نے شرکت کی اور ریجنل پولیس آفیسر ملتان نے پولیس دربار میں پولیس افسران وملازمین کے مسائل بھی سنے۔

 آر پی او رفعت مختار راجہ نے کہا پولیس ملازمین کی ویلفیئرکے لیے ضروری اقدامات اٹھائے جارہے ہیں، ان کے مسائل ترجیحی بنیادو ں پر حل کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس افسران وملازمین کو کرپشن سے پاک  ہو نا  چاہیے  ، پولیس کے روایتی  تشخص کو ختم کرکے انصاف کی میرٹ پر فراہمی ترجیح ہے ۔

 انہوں نے کہا کہ  کمیونٹی پولیسنگ عوامی اعتماد حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہے ، پولیس افسران مظلوم کی دادرسی کیلئے ظالموں کو نشان عبرت بنائیں ۔انہوں  نے کہا کہ ٹریفک پولیس اور پی ایچ پی پولیس ٹریفک کنٹرول نظام اور گشت کو مؤثر بنائیں۔