موسم جدہ کی رنگا رنگ تقاریب جاری، پاکستانی نائٹ نے میلہ لوٹ لیا، مزاحیہ مکالمے اور گیت پیش کیے گئے

6

جدہ،29مئی(اے پی پی):سعودی ایونٹ سینٹر کے تحت موسم جدہ کی رنگا رنگ شاندار تقاریب جار ی ہیں، جس میں   رات  امیر ماجد پارک میں پاکستانی نائٹ کا  اہتمام ہوا  جس میں ہزاروں کی تعداد میں پاکستانیوں اور انکے اہل خانہ  نے رات گئے تک رنگا رنگ موسیقی  اور دوسرے پروگرام دیکھے اور فنکاروں کو داد دی۔

 پاکستانی نائٹ میں شرکت کیلئے پاکستان سے خصوصی طور پر  مشہور مزاحیہ اداکاروں شکیل صدیقی،  کاشف، اور ریمبو نے شرکت کی  اور اپنے فن سے  ہزاروں پاکستانیوں کے مجمع کو قہقہے لگانے پر مجبور کیا۔

جدہ نائٹ میں خاتون گلوکار نور الماس، نوجوان گلوکاروں  رانا فاروق، سلیم رفیق نے بہترین پاکستانی گیت سنا کر  ہزاروں شائقین سے داد حاصل کی۔ پاکستانی گیتوں کی دھن پر  نوجوان رقص کرتے رہے جبکہ پارک میں  کھانے پینے کی دوکانوں کے ساتھ کارٹونوں کے کپڑوں میں ملبوس افراد سے بھی شائقین محظوظ ہوتے رہے۔

 امیر ماجد پارک کی مینجر سعودی انٹرٹیمنٹ اتھارٹی کی مشیر پاکستان نزاد سعودی  خاتون نوشین وسیم  ہیں جنہوں نے نہ صرف پاکستانی نائٹ بلکہ  جدہ میں موجود دیگر  قومیتوں کیلئے شاندار  و رنگا رنگ تقریبات کا اہتمام کیا ہے۔انہوں نے اس موقع پر کہا کہ   مجھے خوشی ہے آج کے پروگرام میں پاکستانیوں کی بھر پورتعداد نے حوصلہ افزائی کی  ہے  اور انشااللہ ہم پاکستانیوں کیلئے  مزید  بہترین رنگا رنگ تقریبات کا اہتمام کرتے رہینگے۔انہوں نے پاکستان  سے آئے ہوئے فنکاروں شکیل صدیقی، کاشف، اور  ریمبو نے نوشین وسیم کا شکریہ ادا کیا  اور پاکستانیوں سے درخواست کی  وہ بیرون ملک میں ایسے کام کریں کی پاکستان  کا پرچم سربلند رہے۔