ملتان، 30 مئی (اے پی پی ): حکومت پنجاب کا سستے گھی کی فراہمی کیلئے احسن اقدام،شہریوں کو گھی پر 30 روپے فی کلو سبسڈی کی فراہمی کیلئے انتظامات شروع کر دئیے گئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر طاہر وٹو کی ہدایت پر ضلع میں گھی کے 26ہول سیل پوائنٹس قائم کر دیئے گئے ہیں۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل رضوان نذیر کی صدارت میں اجلاس منعقد ہوا۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ہر شہری کو دو ہفتے میں 2 کلو سستا گھی فراہم کیا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ آن لائن سسٹم کے تحت گھی کی سپلائی و فروخت کا ریکارڈ رکھا جائے گا اور گھی ڈیلرز روزانہ کے ریٹس پر سبسڈی دینے کے پابند ہونگے۔











