رحیم یار خان ؛ ڈپٹی کمشنر سید موسیٰ رضا  کا   مختلف مارکیٹس کا دورہ  ، سبسڈائزڈ آٹے کی دستیابی  کا جائزہ لیا

11

رحیم یار خان،30 مئی  (اے پی  پی ): ڈپٹی کمشنر سید موسیٰ رضا  نے  مختلف مارکیٹس کا دورہ  کیا اور  حکومت پنجاب کی جانب سے سبسڈائزڈ آٹے کی دستیابی  سمیت  اشیاء روزمرہ کی قیمتوں اور دکانوں پر نرخ ناموں کا   جائزہ لیا۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سید موسیٰ رضا نے کہا  کہ حکومت پنجاب عوام کو سستے او رمعیاری آٹا کی دہلیز پر فراہمی یقینی بنا رہی ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ضلع بھر میں سستے آٹا کے750سیل پوائنٹس قائم کئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ  سستے آٹا کے سیل پوائنٹس پر 10کلو گرام آٹا کا تھیلا490جبکہ20کلو گرام 980روپے میں دستیاب ہے۔

ڈپٹی کمشنرسید موسیٰ رضا نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنرز، محکمہ خوراک اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس ضلع بھر میں سستے آٹا کی دستیابی کو مانیٹر کر رہے ہیں۔

اسسٹنٹ کمشنر عظمان چوہدری، ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر عبدالماجد بھی  ڈپٹی  کمشنر کے  ہمراہ موجودتھے۔