ملتان ؛ سوسائٹی فار سپیشل پرسنز نے 200 معذور   افراد میں  وہیل چیئرز تقسیم کر دئیے

34

ملتان،30مئی (اے پی پی ):سوسائٹی فار سپیشل پرسنز ملتان کے زیر اہتمام افراد باہم معذوری کے لئے تقریب تقسیم کسٹمائزڈ وہیل چیئرز کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں 200افراد باہم معذوری نے اپنی وہیل چیئروصول کی۔ سوسائٹی فار سپیشل پرسن اور چرچ آف جینرز کرائسٹ کے تعاون سے 400وہیل چیئرز بنائی گئیں جس کو افراد باہم معذوری کی ضرورت اور سائز کے مطابق بنایا گیا۔

 اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کمشنرملتان ڈویژن انجینئر عامر خٹک نے کہا کہ افراد باہم معذوری کو قومی دھارے میں لانے کے لئے ہر ممکن اقدامات بروئے کار لائے جارہے ہیں۔سوشل ویلفیئر کے ساتھ مل کر معذور افراد کی معاشی خود مختاری اور خصوصی آلات کی فراہمی کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں، ملتان انتظامیہ معذور افراد کی تعلیم ، صحت اور ملازمتوں میں کوٹہ پر عملدرآمد کے لئے بھی عملی اقدامات اٹھارہی ہے،کمشنر آفس فلاحی کاموں میں مکمل معاونت فراہم کرے گا،عاشرے کی اصلاح کیلئے ہم سب کو ملکر کردار ادا کرنا ہوگا۔

 عامر خٹک نے سوسائٹی فار اسپیشل پرسنز کی کاوشوں کو بھی سراہا۔انہوں نے کہا کہ افراد باہم معذوری کو کسی بھی میدان میں تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔

 تقریب میں چرچ آف جیسس کرائسٹ آف لیٹر ڈے سینٹس پاکستان ہیومینٹیرین پروجیکٹس (Meurs Fletcher Stephen ) اسٹیفن فلیچر میرس، ڈاکٹر اظہار الحق ہاشمی، اعجاز احمد شاہ، محمد افضل سپرا، طاہرہ نجم، زہرہ سجاد زیدی، اسد ممتاز، آصف اقبال اور دیگر نے شرکت کی۔