ملتان ؛ آرپی او رفعت مختار نے سائلین کے مسائل سنے، حل کیلئے موقع پر احکامات جاری کیے

34

ملتان، 30 مئی (اے پی پی ):ریجنل پولیس آفیسر رفعت مختار راجہ نے پیر کو  یہاں اپنے   دفتر  میں  آئے سائلین کے مسائل سنے اور ان درخواستوں سے متعلقہ پولیس افسران کو طلب کر کے احکامات جاری کئے ۔انہوں نے ان درخواستوں کے تفتیشی افسران کو تنبیہ  کی کہ   سائلین کوانصاف کی فراہمی میں رکاوٹ بننے والے افسران کسی رعایت کے مستحق نہیں اور انہیں سخت سے سخت  محکمانہ کارروائی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے جو محکمہ سے  برخاستگی کی سزا بھی ہو سکتی ہے۔ انہوں نے  کہا کہ طمع نفسانی کی خاطر مقدمات کی ناقص تفتیش ناقابل معافی ہے۔

ریجنل پولیس آفیسر رفعت مختار راجہ نے  کہا کہ پولیس افسران مخلوق خدا کی خدمت کر کے دنیا و آخرت میں سر خرو ہو سکتے ہیں، محکمہ میں رہ کر آپ نیکیاں سمیٹ سکتے ہیں،مظلوم لوگوں کی خدمت کر کے آپ کو جتنا روحانی سکون میسر آئے گاآپ اس کا اندازہ نہیں کر سکتے،صرف اور صرف انسانیت کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں اور غلط بیانی سے اجتناب کریں سچ کا بول بالا کریں آپ کی مشکلات آسان ہوتی جائیں گی۔