رینالہ خورد،31مئی(اےپی پی): ڈسڑکٹ پولیس آفیسر عمرسعیدملک نے ضلعی امن کمیٹی کے اراکین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلع کی تینوں تحصیلوں میں امن و امان کے قیام اور ہر مذہبی تہوار کے موقع پر بہترین معاونت میں ضلعی امن کمیٹی کا کردار ہمیشہ مثالی رہا ہے ۔
ڈی پی اوعمر سعید ملک نے کہا کہ ضلع بھر میں تمام مسالک کے ساتھ پولیس کا اچھا لائزن رہا ہے اور کہا کہ امن کمیٹی کے اراکین ضلع میں ہر معاملہ میں اپنا مثبت رول اسی طرح ادا کرتے رہیں تاکہ ضلع میں اسی طرح امن کی فضا کو برقرار رکھا جا سکے۔











