ملتان،یکم جون (اے پی پی ): ڈپٹی کمشنر طاہر وٹو نے کارڈیالوجی سنٹر کے توسیعی منصوبے کی تکمیل کا الٹی میٹم دیا ہے۔ اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر نے ضلعی حکام کے ہمراہ اچانک کارڈیالوجی سنٹر کا دورہ کیا اور ایمرجنسی بلاک کے توسیعی منصوبے کا جائزہ لیا۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ کمشنر عامر خٹک کی ہدایت پر منصوبے پر دن رات کام شروع کردیا گیا ہے،جولائی تک ہر صورت بلڈنگ کو محکمہ صحت کے حوالے کیا جائے۔انہوں نے بتایا کہ ٹھیکیدار کو ڈبل شفٹ میں کام کرنے کا حکم دیا ہے۔محکمہ بلڈنگ گراونڈ فلور، پارکنگ، فرسٹ فلور کو فوری مکمل کرے اس منصوبے میں کسی قسم کی سستی، لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی۔











