مظفرگڑھ، 3 جون(اے پی پی): شاہجمال روڈ پر واقع تاندلیانوالہ شوگر ملز کے گنے کے بکاس میں نامعلوم وجوہات کی بنا ہر آگ لگ گئی،شدید آتشزدگی کی وجہ سے شوگر ملز کا ایک ملازم بیہوش ہو گیا، اطلاع ملنے پر ریسکیو کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں اور ریسکیو سٹاف آگ بھجانے میں مصروف ہے۔











