ایم ڈی اے کاگھریلو بلڈنگ میں قائم پرائیویٹ سکولوں کو ریگولر کرنے اور پراپرٹی کو کمرشلا ئز کرنے کا آغاز

28

ملتان،04 جون(اے پی پی):پنجاب گورنمنٹ کی طرف سے اجازت ملنے پر ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے قیصر سلیم کے احکامات پر عمل درآمد کرتے ہوئے ایم ڈی اے نے گھریلو بلڈنگ میں قائم پرائیویٹ سکولوں کو ریگولر کرنے اور پراپرٹی کو کمرشلا ئز کرنا شروع کر دیا ہے ۔ اس سلسلے میں سب سے پہلے شاہ رکن عالم کالونی میں گھریلو بلڈنگز میں قائم پرائیویٹ سکولوں کو کمرشل اور ریگولر کیا جا رہا ہے۔

گزشتہ روز شاہ رکن عالم کالونی کے پرائیویٹ سکول مالکان  کے وفد نے اس سلسلے میں ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے سے ملاقات کی ۔ وفد میں سید فضل عباس برٹش انٹرنیشنل سکول شاہ رکن عالم کالونی، شیخ عبدالسلام عارف پاک لینڈ سکول شاہ رکن عالم کالونی،خالد سراج  ملک نو خیز سکول شاہ رکن عالم کالونی، عمیر عظمت وڑائچ الیکسر سکول  شاہ رکن عالم کالونی, راؤ محمد اکرم دی ایمبیسیڈر سکول شاہ رکن عالم کالونی شامل تھے ۔

 پرائیویٹ سکول مالکان نے ایم ڈی اے کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے کا شکریہ ادا کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے لئے یہ بات قابل فخر ہے کہ ادارے نے ہمارے ساتھ تعاون کی پیشکش کی ہے۔اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے نے اپنے سٹاف کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سکولوں کو کمرشلائز کرنے کے اقدامات تیز  کئے جائیں۔ مالکان کی طرف سے دی گئی درخواست کو 24 گھنٹوں میں عمل درآمد کیا جائے اور ایک ہی دن میں فیس چالان جاری کیا جائے۔ ڈائریکٹر جنرل نے سکول مالکان کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

 ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے کی جانب سے سکول مالکان کو سہولیات دینے کے لیے ایک علیحدہ کاونٹر قائم کرنے کے احکامات بھی جاری کئے گئے ہیں۔ کاؤنٹر پرسٹاف آ فیسر ٹیکنیکل ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر کمرشلا ئزیشن اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر فنانس  سکول مالکان کی جانب سے جمع کروائی جانے والی درخواست کی سکروٹنی 24 گھنٹے میں مکمل کر کے  چلان جاری کرنے کے پابند ہو ں گے۔