ملتان؛ خواجہ جلال الدین رومی فاؤنڈیشن کیجانب سے ریلوے سٹیشن پر مسافروں اور قلیوں کیلئے مفت کھانے کی فراہمی کا آغاز کردیا گیا

30

ملتان، 05 جون (اے پی پی):ریلوے انتظامیہ اور خواجہ جلال الدین رومی فاؤنڈیشن کیجانب سے ریلوے سٹیشن پر مسافروں اور قلیوں کیلئے مفت کھانے کی فراہمی کا آغاز کردیا گیا ہے۔

 خواجہ جلال الدین رومی اور ڈپٹی ڈی ایس ریلوے صائمہ بشیر نے مہر فاطمہ دستر خوان کا افتتاح کیا۔ خواجہ جلال الدین رومی نے کہا کہ روزانہ 2 سو سے زائد مسافر اور قلی بلامعاوضہ کھانے سے مستفید ہوسکیں گے ، مہر فاطمہ دستر خوان کا سلسلہ مزید بڑھایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سہو چوک( مسعود رومی اسکوائر) پر بھی مہر فاطمہ دستر خوان کا آغاز کیا جارہا ہےجبکہ صحت،تعلیم اور صاف پانی کے منصوبوں پر بھی تیزی سے کام جاری ہے۔