ملتان ؛ یونیورسٹی آف لیورپول(یو کے) کے وفد کی وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد سے ملاقات

11

ملتان، 05 جون (اے پی پی ):   یونیورسٹی آف لیورپول، یو کے کے وفد نے  وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد سے ان کے آفس میں ملاقات کی۔ وفد کی قیادت عالمی شہرت یافتہ ایجوکیشنسٹ اور پرنسپل فیلو آف ہائر ایجوکیشن اکیڈمی( UK)  کے ڈاکٹر ایان ولیس نے کی۔ دوران ملاقات میڈیکل ایجوکیشن کے فروغ، معیار میں بہتری سمیت باہمی دلچسپی اور باہمی تعاون کے امورز پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ م

لاقات میں دونوں جامعات  کے اشتراک سے میڈیکل ایجوکیشن کے فروغ اور پروگرامز کے انعقاد کی ضرورت پر اتفاق کیا گیا۔

 معروف میڈیکل ایجوکیشنسٹ و چیئر پرسن شعبہ امراض نسواں پروفیسر ڈاکٹر مہناز خاکوانی بھی اس موقع پر وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے ہمراہ موجود تھی۔  ڈاکٹر ایان ولیس کی قیادت میں یونیورسٹی آف لیورپول کے وفد کے ارکان نے وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد کی مہمان نوازی پر ان کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا۔