بورے والا،06جون(اے پی پی): ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائیاں جاری،لکڑ منڈی میں ذخیرہ اندوز کے گودام سے 56 ہزار پیکٹ گھی،آئل اور 900 بوری چینی برآمد کرکے گودام سیل کردیا گیا۔
پنجاب حکومت کی ہدایات کی روشنی میں چیف آفیسر میونسپل کمیٹی بورے والا چوہدری محمد اکرم واہلہ نے سپیشل برانچ کی نشاندہی پر لکڑ منڈی میں واقع بڑے کریانہ ڈیلر ملک غلام رسول کے گودام پر چھاپہ مارا تو گودام میں غیر قانونی طور پر ذخیرہ شدہ 56 ہزار پیکٹ گھی اور آئل کے علاوہ 900 بوری چینی برآمد ہوئی جس پر چیف آفیسر نے گودام کو فوری طور پر سیل کرکے مزید کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔











