اشیائے ضروریہ کی مصنوعی قلت کا تعاثر پیدا کر کے قیمتیں بڑھانے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا ؛ڈپٹی کمشنراوکاڑہ  زاہد پرویز  

16

اوکاڑہ،4جون(اے پی پی ): چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی و ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری افتخار حسین چھچھر اورڈپٹی کمشنر زاہد پرویز وڑائچ نے کہا ہے کہ تاجر برادری لوگوں کو ریلیف اور سہولت کو مدنظر رکھیں، ہول سیل ڈیلرزحقیقی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے لوگوں کو اشیائے ضروریہ مقررہ نرخوں پر فراہم کرنے کے عمل میں تعاون کریں، اشیائے ضروریہ کی مصنوعی قلت کا تعاثر پیدا کر کے قیمتیں بڑھانے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔

 ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ہر شخص کو آزادنہ کاروبار کرنے کی اجازت ہے لیکن قواعد و ضوابط اور حکومتی ہدایات کی پاسداری سب سے اولین ہے۔

اجلاس کو  اسسٹنٹ کمشنرز   نے اپنی اپنی تحصیلوں میں اشیاء کے سٹاک ،ڈیمانڈ اینڈ سپلائی کی صورتحال سے متعلق بریفنگ دی ۔ ڈسٹرکٹ آفیسر پرائس ویٹ اینڈ مئیرز خالد جاوید بھٹی نے ضلع میں اشیائے ضروریہ خصوصاً آٹا ،چینی ، گھی ،دالوں کا وافر سٹاک موجود ہے اور کسی شے کی بھی قلت نہیں ہے ۔

 اس موقع پر تاجر تنظیموں کے نمائندوں نے اپنے بھر پور تعاون کا یقین دلایا ۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو حسنین خالد سنپال ، اسسٹنٹ کمشنرز،تاجر تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی ۔