لاہور 10،جون(اے پی پی): گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان سے صوبائی وزیر علی حیدر گیلانی نے ملاقات کی۔
ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔گورنر پنجاب نے کہا کہ جنوبی پنجاب کی تعمیر، ترقی حکومت کی ترجیحات میں ہے۔مسلم لیگ ن اور اتحادی جماعتیں ملک میں معاشی استحکام اور ترقی کے لیے کام کر رہی ہیں۔اتحادیوں کے ساتھ مل کر جمہوری اقدار کو آگے بڑھائیں گے. اتحادی اور حکومت عوام کی فلاح بہبود کے لیے ایک پیج پہ ہیں۔
گورنر پنجاب نے کہا کہ حکومت عوام کو ریلیف دینے کے لیے لوڈشیڈنگ اور مہنگائی پہ قابو پانے کے لیے جنگی بنیادوں پہ اقدامات کر رہی ہے،علی حیدر گیلانی نے کہا کہ صوبے کی ترقی اور عوام کی خدمت کے لیے تمام تر صلاحیتیں استعمال کروں گا، جنوبی پنجاب کے عوام کے مسائل کا حل ہماری اولین ترجیح ہے۔











