بجٹ 2022-23ء ؛ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقم میں اضافہ، 250 ارب سے بڑھا کر 364 ارب کردی گئی

37

 

اسلام آباد،10جون  (اے پی پی):آئندہ مالی سال 2022-23ء کا 9500 ارب روپے حجم کا وفاقی بجٹ پیش کردیا گیا ہے ۔   جمعہ کو قومی اسمبلی میں وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی جانب سے آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ پیش کیا گیا۔ وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے بجٹ تقریر میں   کہا  کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام  کی رقم میں اضافہ کیا  گیا  ہے ، یہ رقم  250 ارب سے بڑھا کر 364 ارب کردی گئی ہے ۔