اسلام آباد، 11 جون (اے پی پی ): وفاقی وزیر خزانہ و محصولات مفتاح اسماعیل نے ہفتہ کو یہاں پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا ہے کہ وزیراعظم کی ہدایت پر ٹیکس لیکیجز پر کمیٹی بنار ہے ہیں۔ وفاقی وزیرخزانہ نے کہا کہ ٹیکس چوری روکنے کیلئے اقدامات کئے جائیں گے، 30 ارب کے قریب ٹیکس لیکجز پر قابو پانے کی کوشش کریں گے۔











