فاٹا پر ہم نے کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا ؛وفاقی وزیر   مفتاح اسماعیل کی پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس

9

اسلام آباد، 11 جون  (اے پی پی ): وفاقی وزیر خزانہ و محصولات مفتاح اسماعیل نے  ہفتہ کو یہاں پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس سے  خطاب  میں کہا ہے کہ  فاٹا پر ہم نے کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا۔انہوں نے کہا کہ   گزشتہ حکومت نے 2018ء میں سابقہ فاٹا پر ٹیکس لگایا تھا لیکن شوکت ترین نے 2021ء میں اسے ختم کر دیا تھا۔