تاجر برادری لوگوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف کوممکن بنائیں، محمدحنیف

69

نارووال,14 جون ( اے پی پی): ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرمحمدحنیف نے کہا ہے کہ تاجر برادری لوگوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف کوممکن بنائیں اور سیل ڈیلرزحقیقی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے لوگوں کو اشیائے ضروریہ مقررہ نرخوں پر فراہم کرنے کے عمل میں اپناکردار اداکریں،حکومت نے تاجربرادری کے ساتھ مل کر کام کرنا ہے،انہوں نے یہ بات وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر روزانہ کی بنیاد پر منعقدہ ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں ڈی او انڈسٹریزذیشان نیاز،ڈی ایف سی عظمت علی،اےڈی زراعت احسان الحق پنوں،اے ڈی ایل ڈاکٹرمحمدسعید،ای اے ڈی اعلی طاہر،سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی مظفرارشاد کے علاوہ صدرکریانہ مرچنٹ شاہجہان بٹ،میاں محمدشاہدودیگرنمائندوں نے شرکت کی ۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرنے کہا کہ ہر شخص کو آزادنہ کاروبار کرنے کی اجازت ہے لیکن قواعد و ضوابط اور حکومتی ہدایات کی پاسداری سب سے اولین ہے۔انہوں نے کہاکہ اشیائے ضروریہ کی مصنوعی قلت کا تاثر  پیدا کرکے قیمتیں بڑھانے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔ڈسٹرکٹ آفیسر پرائس ویٹ اینڈ مئیرز ذیشان نیاز نے اجلاس میں  ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کوبتایاکہ ضلع میں اشیائے ضروریہ آٹا ،چینی ،گھی ،دالوں اور سبزیوں سمیت کھاد کی قیمتوں کے بارے بریفنگ دیتے ہوئےکہاکہ اللہ تعالٰی کے فضل ورم سے ہمارے ضلع میں اشیائے ضروریہ کے ساتھ ساتھ کھاد کاسٹاک وافرمقدارمیں موجود ہے۔تاجر تنظیموں کے نمائندوں نے اس موقع پر انتظامیہ کو اپنے بھر پور تعاون کا یقین دلایا۔