رینالہ خورد،21جون (اےپی پی): ضلع کی تینوں تحصیلوں میں ڈپٹی کمشنر زاہد پرویز وڑائچ کی ہدایت پر گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزی کرنے والے دکانداروں کے خلاف پرائس مجسٹریٹس کی کارروائیاں جاری، پرائس مجسٹریٹس نے رواں ماہ میں 8ہزار395انسپکشن کیں، گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزی کے مرتکب عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے9افراد کےخلاف مقدمہ درج کروا کے 16ملزمان کو گرفتار کیا گیا جبکہ 13لاکھ 81ہزار5سو جرمانہ کیا گیا جبکہ28دکانوں کو سیل کیا گیا ۔
ڈپٹی کمشنر زاہد پرویز وڑائچ نے کہا کہ گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزی کرنے والے عناصر کسی قسم کی رعائیت کے مستحق نہیں ہیں، ایسے عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں۔











