ٹوبہ ٹیک سنگھ؛ پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں ،3ملزمان گرفتار

15

ٹوبہ ٹیک سنگھ،21جون( اے پی پی):ڈی پی او ٹوبہ رانا شعیب محمود کی سربراہی میں ضلع بھر میں منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔ پولیس نے موضع بھسی کا ٹھیہ میں  کارروائی کرتے ہوئے شراب فروش ملزم قادر علی کو شراب کشید کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں قابو کیا جس کے قبضہ سے 120لیٹر دیسی شراب اور 200لیٹر کچی شراب معہ سامان چالو بھٹی برآمد ہوا۔

سرکل پیرمحل پولیس نے غیر قانونی اسلحہ قبضہ میں رکھنے والے ملزم شہزاد کو قابو کیا جس کے قبضہ سے پسٹل 30بور معہ گولیاں برآمد ہوئی۔سرکل گوجرہ پولیس  نے مخبر کی اطلاع پر مونگی بنگلہ میں کارروائی کرتے ہوئے بد نام زمانہ منشیات فروش ملزم عثمان کوقابو کیا جس کے قبضہ سے1134گرام چرس برآمد ہوئی۔

ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔