پشاور، 21 جون{اے پی پی}: قائمقام گورنر خیبر پختونخوا مشتاق احمد غنی نے کہا ہے کہ کمیشنڈ آفیسرز منتخب لوگ ہوتے ہیں جن کے ہاتھ میں ملک و قوم کا مستقبل ہوتا ہے، اسلئے ملک و قوم کے بہترین مفاد کی خاطر ہم سب نے ملکر اپنے اپنے فرائض انجام دینے ہیں- ان خیالات کا اظہار گورنر خیبر پختونخوا مشتاق احمد غنی نے آفس منیجمنٹ گروپ 49 کامن کے آفیسرز کے گورنر ہاؤس پشاور کے مطالعاتی دورہ کے موقع پران سے ملاقات کے دوران کیا-
ملاقات میں مطالعاتی دورہ کرنیوالے آفیسرز کو گورنر خیبرپختونخواہ اور گورنر آفس کے آئینی فرائض و کردار سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئئ۔
قائمقام گورنر مشتاق احمد غنی نے مطالعاتی دورہ پر آنیوالے افسران کو خوش آمدید کہا اور انکے لئے نیک تمناؤں کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک منظم طریکار اور کٹھن محنت کے بعد آنیوالے سرکاری آفیسرز ہمارے ملک کا مستقبل ہیں۔ بیوروکریسی کو کسی بھی قسم کے دباؤ کے بغیر ہمیشہ میرٹ و انصاف کا ساتھ دینا چاہئے-











