سول کوارٹر فلیٹس کی بروقت تکمیل کے لئے اٹھائے گئے اقدامات قابلِ ستائش ہیں۔ وزیر ہاؤسنگ ڈاکٹر امجدعلی

11

 

پشاور، 21جون{اے پی پی}: خیبرپختونخوا کے وزیر ہاؤسنگ ڈاکٹر امجدعلی نے پشاور میں سول کوارٹر فلیٹس فیز 1 اور فیز 2  کی بروقت تکمیل اور اس حوالے سے اٹھائے گئے اقدامات پر متعلقہ حکام کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ان خیالات کا اظہارانھوں نے گزشتہ روز پشاور میں سول کوارٹر فلیٹس فیز 2 کے افتتاح کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

افتتاحی تقریب میں ڈائریکٹر جنرل پراؤنشل ہاؤسنگ اتھارٹی کے علاؤہ دیگر متعلقہ افسران بھی شریک تھے۔اس موقع پر صوبائی وزیر ڈاکٹر امجدعلی کو سول کوارٹر فلیٹس منصوبے سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ 886.506 ملین روپے کی لاگت سے تقریباً 7کنال اراضی پر مشتمل سول کوارٹر فلیٹس بلڈنگ تہہ خانے کے علاؤہ چار منزلوں اور 1ہزار مربع فٹ کے کل 96 فلیٹس پر مشتمل ہے۔

صوبائی وزیر کو مزید بتایا گیا کہ کارپارکنگ کیلئے تہہ خانہ مختص کیا گیا ہے، تاکہ صارفین کو اس حوالے سے کسی بھی قسم کی دشواری کا سامنا نہ ہو۔ وزیرِ ہاؤسنگ ڈاکٹر امجدعلی نے بلڈنگ کے مختلف حصوں کا جائزہ لیا گیا کام پر اطمینان کا اظہار بھی کیا۔