اوکاڑہ؛ ڈپٹی کمشنر زاہد پرویزوڑائچ کا ڈسٹرکٹ جیل کا دورہ، انسداد ڈینگی اقدامات کا جائزہ لیا

19

اوکاڑہ،22جون(اے پی پی): ڈپٹی کمشنر زاہد پرویزوڑائچ نے ڈسٹرکٹ جیل کا دورہ کیا اور جیل انتظامیہ کی جانب سے انسداد ڈینگی اقدامات کا  جائزہ لیا۔ انہوں نے جیل ہسپتال میں قائم انسداد ڈینگی وارڈ کا معائنہ کرنے کے ساتھ ساتھ جیل میں ویکٹر سرویلینس کا کام کرنے والی ٹیم کے کام کو بھی چیک کیا۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر زاہد پرویز وڑائچ نے کہاکہ ڈسٹرکٹ جیل میں انسداد ڈینگی اقدامات اور ویکٹر سر ویلینس کا کام کرنے والی ٹیم انتہائی ذمہ داری اور محنت سے اپنی ڈیوٹی سرانجام دے۔انہوں نے کہا کہ بارش کے ان دنوں میں انسداد ڈینگی اقدامات میں جہاں سرکاری ادارے ذمہ داری کا مظاہرہ کر رہے ہیں وہیں پر عام لوگ بھی احتیاطی تدابیر اختیار کریں تاکہ ڈینگی کے لاروہ کوپھلنے پھولنے کا موقع نہ ملے۔

 اس موقع پر جیل سپرنٹنڈنٹ عمیر اکرام نے جیل میں صفائی ستھرائی انسداد ڈینگی ایس او پیز پر عمل در آمد کے لئے کئے گئے اقدامات سے متعلق بریفنگ دی ۔

 سی ای او ہیلتھ مہار اختر حسین ،ڈسٹرکٹ اینٹا مالوجسٹ ڈاکٹر محمد اقبال اور دیگر متعلقہ افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔