سیکرٹری ہیلتھ جنوبی پنجاب محمد اقبال نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بہاولنگر کا اچانک دورہ

13

بہاولنگر، 24 جون ( اے پی پی ): سیکرٹری ہیلتھ جنوبی پنجاب محمد اقبال نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال بہاولنگر کا اچانک دورہ۔ انہوں نے اسپتال کے مختلف شعبہ جات میں سروس ڈیلیوری کا جائزہ لیا۔ مختلف مریضوں کی جانب سے ضروری ادویات باہر سے منگوائے جانے کی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ ملازمین کے خلاف فوری کاروائی کی ہدایت کی  ریڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ میں اوور چارجنگ کی شکایات پر متعلقہ ریڈیوگرافر کو معطل کرنے کا حکم دیاای این ٹی آپریشن تھیٹر اور آئیسولیشن سنٹر کے تین وینٹی لیٹرز غیر فعال ہونے پر برہمی کا اظہار

سیکرٹری ہیلتھ نے ایکسرے، الٹرا ساونڈ، ای سی جی اور آپریشن تھیٹرز کی لائٹس کو چیک کیا۔ جبکہ ہسپتال کی مجموعی طور پر ناقص سروس ڈیلیوری پر ناراضگی کا اظہار کیا سیکرٹری کی کارڈیک، پیڈز، گائنی،  جنرل سرجری، میڈیسن اور دیگر وارڈز میں زیر علاج مریضوں کی عیادت سیکرٹری نے مریضوں سے فراہم کردہ طبی سہولیات اور اسٹاف کے رویہ بارے پوچھا۔

کارڈیک وارڈ میں مریضوں کا فراہم کردہ سہولیات پر اطمینان کا اظہار

اچھی کارکردگی پر سیکریٹری کی کارڈیالوجسٹ ڈاکٹر ہارون اشرف کو شاباش سیکرٹری محمد اقبال نے طبی کوڑا جلائے جانے کے عمل کا بھی معائنہ کیا۔ایم ایس کو ایک ہفتہ میں سروس ڈیلیوری بہتر اور تمام غیر فعال طبی مشینری فعال کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ایم ایس کو میڈیکل و پیرامیڈیکل اسٹاف کی حاضری بہتر بنانے کی بھی ہدایت کی