نواب شاہ ، 25 جون (اے پی پی ):وزیر اعظم شہباز شریف، شہید بے نظیر آباد، نواب شاہ پہنچ گئے ہیں۔وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے شہید بے نظیر آباد، نواب شاہ ائیرپورٹ پر وزیر اعظم کا استقبال کیا۔
وزیر اعظم یہاں زرداری ہاؤس میں پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمینٹیرینز کے سربراہ آصف علی زرداری سے ان کی والدہ محترمہ اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی دادی کی وفات پر اظہار تعزیت کریں گے اور مرحومہ کی مغفرت، ایصال ثواب اور بلندئی درجات کے لیے فاتحہ خوانی کریں گے۔
وزیر اعظم کے ہمراہ سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف، ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی زاہد اکرم درانی، وزیر ریلوے و ہوابازی خواجہ سعد رفیق، وزیرتجارت سید نوید قمر اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی سید فہد حسین موجود ہیں ۔











