اوکاڑہ،26 جون(اے پی پی): منشات کے عالمی دن کے حوالہ سے ادارہ شعوراوکاڑہ کے زیراہتمام ایک واک کا اہتمام کیا گیا جس میں مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔ واک گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سکول سے شروع ہو کر پریس کلب تک کی گئی۔
اس موقع پر ادارہ شعور کےصدرڈاکٹرشیم الحق،پرنسپل گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سکول ظفر اقبال، سیکرٹری اطلاعات ادارہ شعور و سینئر صحافی طارق مجید مغل، ڈسٹرکٹ آفیسر سوشل ویلفیئراشتیاق خاں، پی ٹی وی کے معروف اینکر پروفیسر ریاض خاں، چیئرمین سٹی پریس کلب اوکاڑہ شیخ گلفام علی،فنانس سیکرٹری شہزادعلی، صدرانجمن مغلیہ حاجی محمد یو نس سینئر،نائب صدر محمد منشاءمغل سمیت مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شر کت کی۔
واک سے خطاب میں مقررین کا کہنا تھا کہ منشیات ایک لعنت ہے اس کے خاتمہ کے لیے تمام شعبہ جات کو اپنا کر دار اداکر نا ہو گا۔منشیات سے پاک معاشرہ ہی صحت مند معاشرہ کہلاتا ہےاور آج کی واک کا مقصد عوام کو منشیات کے خلاف شعوراورآگاہی دینا ہے۔











