ملتان؛ کمشنر  عامر خٹک نے ڈویژنل ترقیاتی ورکنگ پارٹی اجلاس میں متعدد سکیموں کی منظوری دیدی

42

ملتان، 26 جون (اے پی پی):کمشنر ملتان ڈویژن انجینئر عامر خٹک نے ڈویژنل ترقیاتی ورکنگ پارٹی اجلاس میں متعدد سکیموں کی منظوری دیدی ہے۔

اجلاس میں137.5 ملین کی لاگت سے 6.75 کلومیٹر سڑک کی کشادگی و مرمت کی منظوری دی گئی ہے، ضلع خانیوال چک نمبر2r تا بستی ملک شیر کی کشادگی و مرمت کی منظوری دی گئی، چناب بند گھاگرہ قلندر تا چراغ بیلہ 5.37 کلومیٹر سڑک کی میٹل روڈ کی تعمیر کی منظوری دی گئی، سکیم پر 53.6 ملین روپے لاگت آئے گی۔

اجلاس میں ظفر اللہ چوک تا پل 103/10r کی 10.78 کلومیٹر سڑک کی کشادگی و مرمت کی منظوری دی گئی، سکیم کی تکمیل پر 121.0 ملین روپےلاگت آئے گی۔ اللہ داد کیٹل فارم تا دلو موڑکے فیز 2 کی منظوری دی گئ۔ 15 کلومیٹر سڑک کے فیز2 میں 4.48 کلومیٹر کی تعمیر و مرمت و کشادگی کا اضافہ کیا گیا ہے، سکیم کی تکمیل کے ریوائز تخمینہ123.3 ملین روپے کی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں خانیوال ریسٹ ہاؤس تا جہانیہ روڈ کی تعمیر پر 152 ملین روپے لاگت آئے گی۔ پل حامد پور تا لیل پور تحصیل کہروڑ پکا کی تعمیر پر 54.542ملین روپے لاگت آئے گی۔

 کمشنر ملتان انجینئر عامر خٹک نے کہا کہ زندہ قومیں نا مساعد حالات میں بھی ترقی کا سفر جاری رکھتی ہیں، حکومت پنجاب نے ملتان ڈویژن کی ترقی کا خصوصی ٹاسک سونپا ہے۔

 اجلاس میں ڈائیریکٹر ڈویلپمنٹ روبینہ کوثر ، متعلقہ افسران نے بریفنگ دی۔