ملتان، 27 جون (اے پی پی):ضلعی انتظامیہ کی جانب سے محرم الحرام کے سلسلہ میں انتظامات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر طاہر وٹو نے جلوسوں کے روٹس پر ترقیاتی منصوبوں کے آغاز کی ہدایت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ یکم محرم الحرام سے قبل روٹس مکمل طور پر کلئیر کیے جائیں۔
ڈپٹی کمشنر طاہر وٹو کی صدارت میں محرم الحرام کے سلسلہ میں اجلاس منعقد ہوا، مرکزی تنظیم لائسنسداران جنوبی پنجاب کے رہنماء مزین چاون کی سربراہی میں وفد بھی اجلاس میں شریک ہوا۔
ڈپٹی کمشنر عامر وٹو نے کہا کہ ماتمی لائسنس داروں کے جائز مسائل ہر صورت حل کئے جائیں گے ، روٹس اور مجالس پر سیکورٹی ریڈ الرٹ رکھی جائے گی۔انہوں نے کہا شہر اولیاء کے امن کو ہاتھ میں لینے والوں سے سختی سے نمٹیں گے۔ انہوں نے کہا کہ میپکو اور واسا حکام روٹس کی اپ گریڈیشن کیلئے جامع پلان تشکیل دیں۔