شجاع آباد؛غیر قانونی تعمیرات پر فوری ایکشن،  سیل کر کے نوٹسز جاری کر دئیے گئے

10

شجاع آباد،27 جون (اے پی پی): اسسٹنٹ کمشنر ناصر شہزاد ڈوگر کی خصوصی ہدایت پر چیف آفیسر عامر رؤف نے  بلڈنگ انسپکٹرکے ہمراہ شہر کے مختلف مقامات کا دورہ کیا اور غیر قانونی تعمیرات پر فوری ایکشن لیتے ہوئے ان مکامات کو سیل کرکے نوٹسز جاری کر دیئے۔

اس موقع پر چیف آفیسر کا کہنا تھا کہ اسسٹنٹ کمشنر ناصر شہزاد ڈوگر  کی طرف سے خصوصی ٹاسک دیا ہوا ہے ہم روانہ کی بنیاد پر دورہ کریں گے اور غیر قانونی تعمیرات پر بھرپور کارروائیاں کی جائیں گی۔