لاہور، 27 جون ( اے پی پی ): وزیر اعلیٰ پنجاب محمد حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ مذہبی رواداری اور برداشت وقت کی اہم ضرورت ہے، معاشرے میں عدم تشدد کے کلچر کے فروغ کےلئے علماکی اہمیت مسلمہ ہے۔
ان خیالات کا اظہار وزیر اعلیٰ پنجاب محمد حمزہ شہباز نے جے یو آئی کے وفد سے گفتگو میں کیا، جنہوں نے پیر کو یہاں جے یو آئی کے جنرل سیکرٹری سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری کی سربراہی میں وزیراعلیٰ سے ملاقات کی۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور عمومی سیاسی صورتحال پر بھی گفتگو کی گئی۔ مولانا عبد الغفور حیدری نے وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز کو عوامی ریلیف بجٹ پیش کرنے پر سراہا۔
جے یو آئی کے ڈپٹی سیکرٹری مولانا امجد خان،صوبائی صدر مولانا عتیق الرحمن اور دیگر بھی ملاقات میں شریک تھے۔











