تھانہ ستگھرہ پولیس کی کامیاب کاروائی، چوری کے مقدمے میں ملوث ملزم گرفتار

18

رینالہ خورد،27جون(اےپی پی): ستگھرہ پولیس کی ڈی پی او اوکاڑہ حسن اقبال کے حکم پر کامیاب کاروائی کرتے ہوئے چوری کے مقدمے میں ملوث ملزم گرفتار کرلیا۔انچارج انویسٹی گیشن رؤف اسماعیل نے چوری کے مقدمہ نمبری 183/22  میں ملوث ملزم رضوان ولدمحسن کو گرفتارکرکے ملزم کے قبضے سے چوری شدہ دولاکھ روپے نقدی اورکپڑے مالیتی 45 ہزار روپےبرآمد کرلیے ہیں۔