پاکپتن، یکم جولائی (اے پی پی):ریجنل پولیس آفیسر ساہیوال طیب حفیظ چیمہ نے ڈی پی او پاکپتن نصیب اللہ خان کے ہمراہ بعد نماز جمعہ جامع اسلامیہ مسجد نمرہ گرین ٹاؤن علاقہ تھانہ فرید نگر میں کھلی کچہری لگائی۔
کھلی کچہری میں ریجنل پولیس آفیسر نے لوگوں سے پولیس کے متعلق مسائل اور شکایات سنیں اور متعلقہ پولیس افسران کوتمام شکایات ٹائم فریم کے اندر حل کرنے کے احکامات جاری کیے۔
آر پی او ساہیوال طیب حفیظ چیمہ نے سائلین کی شکایات کو تفصیل کے ساتھ سنا اور تمام شکایات کو میرٹ پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔ان کا کہنا تھا کہ ریجن بھر میں مساجد کے اندر کھلی کچہریاں لگانے کا مقصد عوامی مسائل کو انکی دہلیز پر آ کر سننا اور انکا حل کرنا ہے۔











