ضلع غذر میں موسم بدستور گرم،گلیشئر تیزی سے پگھلنے لگے،دریاؤں میں طغیانی

19

غذر ، 2 جولائی (اے پی پی ):ضلع غذر میں گزشتہ چھ روز سے موسم بدستور گرم ہے، بدصوات گلیشئر اور پھنڈر ، یاسین ، اشکومین کے علاوہ میدانی علاقوں کے پہاڑوں پر پڑی برف بھی تیزی سے پگھل رہی ہے۔

تیزی سے گلیشئر  پگھلنے سے دریائے اشکومین ، دریائے یاسین اور دریائے گوپس میں بھی طغیانی کے باعث دریائے غذر میں پانی کی سظح مزید بلند ہوگئی ہے ۔

اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر غذر طعیب سمیع کے مطابق بدصوات میں سیلابی صورت حال اب بھی جاری ہے ،بدصوات نالے کا پل بہہ جانے سے ایمت کے بالائی علاقوں کازمینی رابطہ منقطح ہوگیا ہے۔

دوسری جانب گلگت چترال روڈ کے ہوپر کے مقام عارضی جھیل کی سطح بلند ہونے سے گلگت چترال روڈ کٹ گیا تھا جس کو این ایچ اے ٹیم نے متبادل عارضی سڑک بناکر بحال کردیا ہے تاکہ شندور جانے اور آنے والے شائقین کو پریشانی نہ ہو۔