پاراچنار؛ لمبی سکین، کانگوبیماری بچاؤ مہم جاری، اٹھارہ ہزار جانوروں کی ویکسینیشن مکمل

19

پاراچنار، 2 جولائی (اے پی پی ): ڈسٹرکٹ کرم  میں یکم جون سے جاری لمبی سکین اور کانگوبیماری سے بچنے کے لیے جاری مہم میں اٹھارہ ہزار جانوروں کی ویکسینیشن مکمل کر لی گئی ہے۔

 ڈائریکٹر لائیو سٹاک ضلع کرم ڈاکٹر عنایت طوری نے  کہا کہ لمبی سکین  اور کانگو بیماری سے چار فیصد جانور مر جاتے ہیں، ساتھ ساتھ کمزور ،دودھ میں کمی جسم پر دانے نکل آتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ کرم میں اچانکہ بیماری پھیلی، علاقے میں ہنگامی بنیادوں پر  ویکسینیشن اور اسپرے شروع کیے گئے ہیں۔

 ڈاکٹر عنایت طوری نے کہا کہ لمبی سکین سے انسان کو خطرہ لاحق نہیں بلکہ کانگو سے بچنے کیلئے قصابوں اور دوسرے لوگوں کو اختیاطی تدابیر اختیار کر لینا چاہیئے ، ہاتھوں کے زخمی ہونے کی صورت میں دست تانے پہن لینا چاہیئے، بے اختیاطی سے خطرہ لاحق ہو سکتا ہے، یہی وجہ ہے کہ کرم بگن میں تین قصاب کانگو وائرس کے شکار اور حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں زیر علاج ہیں ۔انہوں نے کہا کہ کانگو سے متاثرہ شخص میں علامت سر درد ،قے، آ نا،بدن میں درد ،اور جسم پر دانے نکل آتے ہیں ۔