لاہور، 02 جولائی (اے پی پی ): وزیرِ اعظم شہباز شریف سے وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے ہفتہ کو یہاں ملاقات کی ہے ، ملاقات میں پنجاب کی صوبائی حکومت کی کارکردگی اور عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔ ملاقات میں رکن قومی اسمبلی عثمان ابراہیم، صوبائی وزرا ملک احمد خان اور عطا اللہ تارڑ نے شرکت کی۔











