ژوب؛دہانہ سر کے مقام پر مسافر بس گہری کھائی میں جا گری،19افراد جانبحق ،14 زخمی

21

ژوب،03جولائی(اے پی پی):ڈی آئی خان قومی شاہراہِ دہانہ سر کے مقام پر مسافر بس گہری کھائی میں جا گری،  حادثہ میں جاں بحق مسافروں کی تعداد 19 تک پہنچ گئی جبکہ 14 مسافر زخمی ہوئے ہیں۔

اسسٹنٹ کمشنر شیرانی مہتاب شاہ کے مطابق  مسافر بس راولپنڈی سے براستہ ژوب کوئٹہ جا رہی تھی ، بارش  کے باعث اور سپیڈ کی وجہ سے کھائی میں جا گری، سول ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔