دیہی علاقوں میں بجلی کی کمی  پورا کرنے کیلئے ایک ایک میگاواٹ کے چھوٹے پلانٹس لگائے جائیں گے؛ وفاقی وزیرخرم دستگیر

15

اسلام آباد،07جولائی(اے پی پی): وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے جمعرات کو یہاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم  کو وزارت توانائی  سے شمسی توانائی پالیسی پر تفصیلی بریفنگ دی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ دیہی علاقوں میں بجلی کی کمی کو  پورا کرنے کیلئے ایک ایک میگاواٹ کے چھوٹے پلانٹس لگائے جائیں گے۔

وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے کہا کہ پورے ملک میں ٹیوب ویلز کی سولر پر منتقلی کیلئے سنجیدہ کوششیں کی جا رہی ہیں، امید ہے  کہ حکومتی اقدامات کے نتیجے میں آئندہ برس موسم گرما سے پہلے 7 سے 10 ہزار میگا واٹ کا ریلیف مل سکے گا۔